هفته,  18 مئی 2024ء
اذلان شاہ کپ،پاکستان نے ملائشیا کو 4 کے مقابلہ میں پانچ گول سے شکست دے دی

ایپوہ(روشن پاکستان نیوز)ملائشیا کے شہر ایپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ کپ کے پہلے روز پاکستان نے میزبان ٹیم ملائشیا کو ایک سنسنی خیز میچ میں 4 کے مقابلہ میں پانچ گول سے شکست دے دی۔

پاکستان کے ڈریگ فلکر سفیان خان ایونٹ کے پہلے روز ہیٹ ٹرک سکور کرنے میں کامیاب رہے جبکہ زکریا حیات اور ابوبکر محمود نے ایک، ایک گول سکور کیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کوریا کے خلاف کل 5 مئی بروز اتوار پاکستانی وقت کے مطابق 3:15 بجے دوپہر پول کا اپنا دوسرا میچ کھیلے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News