هفته,  18 مئی 2024ء
مندرہ،شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے والاملزم گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )تھانہ مندرہ کے علاقہ پڑی فیروزال میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز کا نوٹس،ایس پی صدر سے رپورٹ طلب، ایس ایچ او مندرہ کو فوری ملزمان کی گرفتاری کا حکم،مندرہ پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ مندرہ کے علاقہ پڑی فیروزال میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی، ایس ایچ او مندرہ کو فوری ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا،مندرہ پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزمان شعیب، غضنفر، اویس اور دولہے عزیر سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق متوفی رضوان شادی کی تقریب میں فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق ہوا۔

نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،فائرنگ سے شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News