جمعرات,  02 مئی 2024ء
دھوپ ، بارش ، یا ژالہ باری ، آ ج پاکستان میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

خیبر پختونخوا ، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور بالائی /جنوب مغربی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش ۔ اس دوران خیبر پختونخوا، کشمیر ،بالائی بلوچستان اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کا بھی امکان۔ شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع۔

انتباہ

تیز /موسلادھار بارش کے باعث کوہ سلیمان، خضدار، زیارت، ژوب ، شیرانی ،مسلم باغ،کوئٹہ، پشین،نصیرآباد،جعفرآباد، مستونگ،سبی، لورالائی،قلعہ عبدللہ،قلعہ سیف اللہ، کیچ، پنجگور، گوادراور تربت کےبرساتی ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خطرہ ۔

15 اپریل کے دوران تیز /موسلادھار بارش کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان ، مری، گلیات، دیر، سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ ، مالاکنڈ، بالاکوٹ، کالام، دروش، سیدو شریف،شانگلہ ،ناران، کاغان کے مقامی ندی نالوں اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی جبکہ بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا بھی اندیشہ۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےمزیدبارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش / ژالہ باری کاامکان۔

بلوچستان

ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ، قلات ، بارکھان، مسلم باغ اور ہرنائی میں آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کا بھی امکان ۔

پنجاب

مری، گلیات ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا ،میانوالی، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، ساہیوال، کوٹ ادو اور مظفر گڑھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری کا بھی امکان۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔

خیبر پختونخواہ

چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ ،بونیر ، مالاکنڈ ، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان ، کرک، کوہاٹ، لکی مروت، باجوڑ، مہمند، کرم ، وزیرستان ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش /چند مقامات پر ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔ اس دوران بالائی علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع۔

کشمیر

کشمیر میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع۔ اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا بھی امکان۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News