جمعه,  17 مئی 2024ء
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل

ٹورنٹو(روشن پاکستان نیوز)کینیڈا 12کے شہر ٹورنٹو کی پولیس نے کینیڈین بینکوں میں جعلی دستاویزات پر اکاؤنٹس کھولنے کے الزام میں ٹ12 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

کینیڈین پولیس کے مطابق ملزمان میں حمزہ بیگ، حسنین اکرم، ظل علی چوہدری، راشد اقبال، رانا فیصل مسعود خان، انمول کھرانہ، فہد بن موفیظ، عثمان سیف، علی ثنا، میاں محمد سعود، سبط حسین سید اور معید تنویر شامل ہیں۔

کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سےسیکڑوں ڈیبیٹ،کریڈٹ کارڈ،3 لاکھ ڈالر اور غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے جب کہ گرفتار ملزمان پر 40لاکھ ڈالرمالیت کے پیشگی قرضوں کی رقوم ہتھیانےکابھی الزام ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان میں سے بیشتر کا تعلق پاکستانی کمیونٹی سےہے، ان میں سے 12 ملزمان پر کینیڈا کے بینکوں میں جعلی دستاویزات پراکاؤنٹس کھولنے کا الزام ہے،ملزمان نے کئی سال کے دوران 680 جعلی دستاویزات تیار کیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News