منگل,  30 اپریل 2024ء
اسماعیل ہانیہ کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت اور بے مثال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی

علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی کا اسماعیل ہانیہ کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام و کفر کے اس معرکے میں ان بے مثال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شیعہ راہنماء اسلام آباد (بیورو رپورٹ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے غزہ میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے تین بیٹوں اور تین پوتوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسماعیل ہانیہ اور انکے خانوادہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

حق وباطل کے معرکے میں اسماعیل ہانیہ سمیت تمام باغیرت فلسطینیوں کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، اسلام و کفر کے اس معرکے میں ان بے مثال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، غزہ کے مظلومین کی استقامت اسرائیل کو ہر گزرتے لمحے کے ساتھ نابودی کی طرف دھکیل رہی ہے۔

چھ ماہ کی وحشیانہ بمباری کے باوجود اسرائیل مظلوم فلسطینیوں کے سامنے بے بس ہے، داخلی، سماجی، سیاسی، دفاعی اور میڈیا کے محاذ پر ناکام اسرائیل امریکہ کے منت ترلے کر رہا ہے کہ اس کے دفاع کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کا اپنا میڈیا اعتراف کر رہا ہے کہ اسرائیل بری طرح شکست کھا چکا ہے، شکست خوردہ صہیونی ریاست غزہ میں کھلم کھلا جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے، اس جنگ نے بہت سارے کلمہ پڑھنے والوں اور نہ پڑھنے والوں کے مکروہ چہروں کو بے نقاب کیا ہے۔

انسانی حقوق کے نام نہاد محافظ ادارے اور امریکہ واسرائیل کے تلوے چاٹنے والے مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی انتہائی شرمناک ہے، ایرانی سفارت خانے پر حملہ کر کے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف کر کے صہیونی ریاست کی نیند حرام ہو چکی ہے، ایران انسانی قدروں کا پاس رکھتے ہوئے مضبوط حکمت عملی اور دانشمندی سے جواب دے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News