پیر,  16  ستمبر 2024ء
عید کے روزبھی قیامت ڈھادی، غزہ پر بم حملے کے باعث 122 فلسطینی شہید

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)عیدالفطر کے دن بھی اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقے غزہ پر اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 122 فلسطینی شہید ہو گئے جس کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 33 ہزار 482 ہو گئی ہے۔

اسرائیلی حملوں میں اب تک 14500 بچے اور 9500 خواتین شہید ہو چکی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 56 فلسطینی زخمی ہوئے جس کے بعد زخمیوں کی مجموعی تعداد 76 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News