هفته,  27 جولائی 2024ء
دھند کی شدت میں کمی موٹروے کھول دی گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے جاری بیان میں کہاہے کہ موٹروے M2, اسلام آباد سے کوٹ مومن تک دھند کی شدت میں کمی کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے ۔جبکہ موٹروے M 1, پشاور سے اسلام آباد تک، ہزارہ موٹروے ، برہان سے جاری کس تک، سوات ایکسپریس وے، کرنل شیر خان سے اسماعیلیہ تک، موٹروے M -14, ہکلہ سے کھڑپہ تک شدید دھند کے باعث بدستور ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔


ترجمان موٹروے پولیس نے کہا ہے کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے ۔
شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔


اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں.
گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ۔
تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔


سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News