اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)ہیکرز کی جانب سے معلومات چوری کرنے کے لیے 12 نئی چیٹ ایپلی کیشنز کے استعمال پر کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کو خط ارسال کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہیکرز مجموعی طور پر 132 ایپلی کیشنز کے ذریعے اہم معلومات تک رسائی کی کوشش کر رہے ہیں اور اب معلومات چرانے کے لیےہیکرز نے 12 نئی چیٹ ایپلی کیشنز کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی چیٹ ایپلی کیشنز کے ذریعے ٹریپ کرکے اہم معلومات تک رسائی کی کوشش کی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مراسلہ میں ایپلی کیشنز انسٹال کرنے والے افسران کو سفارش کی گئی ہے کہ وہ انٹرنیٹ سے رابطہ منقطع کریں اور ایک معروف اینٹی وائرس لگا کر اپنے موبائل فون کو اسکین کریں۔
ذرائع کے مطابق مراسلے میں سفارش کی گئی ہے کہ غیر بھروسہ مند ایپلی کیشنز انسٹال نہ کریں جبکہ نامعلوم وائی فائی نیٹ ورک استعمال نہ کریں۔