هفته,  27 جولائی 2024ء
بانی پی ٹی آئی کا جیل میں سائفرٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ چیلنج,درخواست سپریم کورٹ میں دائر

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز )بانی پی ٹی آئی کا جیل میں سائفرٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ چیلنج، وفاقی حکومت کےوکیل راجہ رضوان عباسی نے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی، درخواست میں بانی پی ٹی آئی، جج ابو الحسنات، ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی، ڈی سی اور چیف کمشنر اسلام آباد سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا،، درخواست میں موقف اختیا ر کیا اسلام آباد ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور سائفر ٹرائل کے لیے قائم خصوصی عدالت کو کالعدم قرار دیا۔ ہائی کورٹ کے پاس خصوصی عدالت کی حیثیت کو ختم کرنے کا اختیار نہیں ، درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا 21 نومبر2023 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News