هفته,  04 مئی 2024ء
طارق بگٹی دو تہائی اکثریت سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کےنئے صدر منتخب

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وزیراعظم کے نامزد کردہ طارق بگٹی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر منتخب ہو گئے، کانگریس کے اہم اجلاس میں 62ارکان نے انکے حق میں ووٹ دیا۔

طارق بگٹی بولے کہ فیڈریشن کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں، وزیراعظم کو ہاکی کھیل کی ترقی کے پلان سے آگاہ کریں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس کا خصوصی اجلاس پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوا جس میں پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں کانگریس کے 93میں سے 62ارکان نے انکے حق میں ووٹ دیتے ہوئے دو تہائی اکثریت سے منتخب کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نومنتخب صدر طارق بگٹی نے کہا کہ متوازی فیڈریشن بنانے کی کوشش والوں سے پوچھ گچھ کرینگے ، ایسی کوشش کرنیوالوں کو صفائی پیش کرنے کا ایک موقع دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہاکی کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔عید کے بعد ہاکی کا بڑا ٹورنامنٹ کوئٹہ میں ہو گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News