اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسنجر ہے جس پر روزانہ اربوں میسجز بھیجے جاتے ہیں۔
اربوں صارفین اس ایپ کو استعمال کرتے ہیں مگر کروڑوں کو اس میں چھپے چند بہترین فیچرز کا علم ہی نہیں ہوتا۔
ان میں سے ایک فیچر واٹس ایپ میسجز کے فونٹ کو تبدیل کرنا ہے۔
یعنی اگر آپ کو واٹس ایپ کا بنیادی فونٹ پسند نہیں تو آپ اس کو تبدیل کرکے بھیج سکتے ہیں۔
پاکستانی نژاد سعدیہ زاہدی آئی اے ٹی اے کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر
ویسے تو یہ فیچر میٹا کی زیرملکیت ایپ میں کئی برس سے موجود ہیں مگر حیران کن طور پر اب بھی متعدد افراد کو اس کا علم نہیں۔
اگر آپ اپنے میسج کو بولڈ کرنا چاہتے ہیں تو میسج کے شروع اور آخر میں * کا اضافہ کردیں، جیسے *biscuit*۔
اسی طرح اٹالک کے لیے میسج کے شروع اور آخر میں _ کو لگانا ہوگا، جیسے _text_، جبکہ اسٹرائیک تھرو اسٹائل کے لیے جملے کے آخر اور شروع میں ~ کا اضافہ کرنا ہوگا، جیسے ~text~۔
اور ہاں کسی میسج کے شروع اور آخر میں “` کا اضافہ کرکے آپ مونو اسپیس فونٹ میں بھی اپنے پیغام کو تحریر کرسکتے ہیں۔











