جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچے سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کر سکیں گے ، بل منظور

سڈنی(روشن پاکستان نیوز) آسٹریلوی ایوان نمائندگان نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے بل کی منظوری دیدی۔

ایوان نمائندگان نے 13 کے مقابلے میں 102 ووٹ سے بل منظور کیا۔ بل کی سینیٹ سے منظوری کے بعد حکام کو کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آنے سے روکنے کے لیے ایک سال کے اندر سکیورٹی نظام قائم کرنا ہو گا۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ پابندی پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی جی پنجاب کا حجاب سے متعلق متنازعہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل

خیال رہے کہ سینیٹ سے حتمی منظوری کے بعد یہ اس نوعیت کا دنیا کا پہلا قانون بن جائے گا۔

مزید خبریں