هفته,  27 جولائی 2024ء
مس پاکستان شفینہ شاہ کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کادورہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)مس پاکستان شفینہ شاہ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کادورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے آئی مس پاکستان شفیینہ شاہ نے نیشنل پریس کلب اسلام آبادکادورہ کیاجہاں انہوں نے سینئر صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور پریس کلب کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔

یادرہے کہ مس پاکستان شفینہ شاہ نے بھارت میں بالی وڈ کی فلم اینمل میں مشہور بالی وڈ اداکارشاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا ہے۔

ان دنوں شفینہ شاہ پیدائشی تالو اور ہونٹ کٹے بچوں کی بحالی اور پلاسٹک کے خلاف فلاحی کام کر رہی ہیں۔

2023میں ماڈل سفینہ شاہ نے پاکستان کی سب سے خوبصورت خاتون ہونے کا اعزاز اپنے نام کیاتھا۔

مزید پڑھیں: صحافیوں کو پلاٹ الاٹمنٹ کا معاملہ،پریس کلب نے کمیٹی قائم کردی

31مئی 2023کوہونے والی تقریب میں لاہور کے مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں مس پاکستان، مسز پاکستان، مس ٹرانس پاکستان، مس پاکستان اوورسیز، مس پاکستان یونیورسل، مس پاکستان گلوبل، مس پاکستان یونیورس اور مس پاکستان سپریم کا انتخاب کیا گیاتھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News