پیر,  07 اکتوبر 2024ء
صحافیوں کو پلاٹ الاٹمنٹ کا معاملہ،پریس کلب نے کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پریس کلب انتظامیہ نے صحافیوں کے لیے مقرر کردہ سیکٹر بہارہ کہو ایف 14 اور 15 میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق شکایات کے ازالہ کے لیے کمیٹی قائم کروا دی ہے۔

کمیٹی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے ،تفصیلات کے مطابق پریس کلب انتظامیہ نے صحافیوں کے لیے مقرر کردہ سیکٹر بہارہ کو ایس 14 اور 15 میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق شکایات کے ازالہ کے لیے کمیٹی قائم کروا دی ،کمیٹی کا باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری ہو چکا ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق پلاٹوں کی لسٹ میں رہ جانے والے صحافی سیکرٹری وزارت اطلاعت و نشریات یا ڈپٹی سیکرٹری ارشد خان کے آفس میں تحریری درخواست بمعہ ریکارڈ جمع کروائیں گے ،تاکہ ان کی شکایات کا جائزہ لے کر ازالہ کیا جا سکے۔

مزید خبریں