منگل,  16 اپریل 2024ء
بشریٰ انصاری کا علامہ اقبال کے اشعار والی چادر اوڑھ کر طنزیہ تبصرہ

کراچی(روشن پاکستان نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے اشعار والی چادر اوڑھ کر اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

بشریٰ انصاری نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطورِ مہمان شرکت کی جس کی تصویر اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی۔

تصویر میں بشریٰ انصاری کو چادر اوڑھے دیکھا جاسکتا ہے جس پر اُردو زبان میں چند اشعار تحریر ہیں، اداکارہ نے کہا کہ میں نے رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی تھی جہاں میں نے ایسی چادر اوڑھی جس پر شاعرِ مشرق علامہ اقبال کی شاعری لکھی ہوئی تھی۔
بشریٰ انصاری نے پوسٹ کے کیپشن میں طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب اگر اردو پڑھنی آتی ہوگی تو سمجھ آجائے گا۔

مزید پڑھیں: سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نےموجودہ دورکے ڈراموں پر کڑی تنقید کر ڈالی

اداکارہ نے اپنی اس طنزیہ پوسٹ کے ذریعے لاہور کے اچھرہ بازار میں گزشتہ ماہ پیش آنے والے خوفناک واقعے کی طرف اشارہ کیا ہے، جہاں مشتعل ہجوم نے عربی حروف تہجی والا لباس پہننے والی خاتون پر توہین مذہب کا الزام لگایا تھا۔

ہجوم کی جانب سے خاتون پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اُنہوں نے قرآنی آیات کے پرنٹ والا لباس پہنا ہوا ہے، بعدازاں خاتون پولیس افسر اے ایس پی شہربانو نقوی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچالیا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News