سرگودھا(کرائم رپورٹر) سرگودھا پولیس نے چک 72 جنوبی میں 6 سالہ بچی کو اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے قریبی رشتے دار کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سرگودھا پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ 6 سالہ بچی کو 2 روز قبل 71 جنوبی سے اغوا کیا گیا تھا، جسے بازیاب کر کے ملزم تصور کو گرفتار کر لیا گیا۔
بیان میں بتایا گیا کہ ملزم تصور متاثرہ بچی کی والدہ کا سگا ماموں ہے، میڈیکل رپورٹ میں بچی سے جنسی زیادتی کی تصدیق ہونے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مورگاہ امن کمیٹی کے وفد کی ایس ایچ او گلناز سے ملاقات، پولیس کارکردگی کو سراہا
ملزم نے پولیس کو دیے گئے بیان میں انکشاف کیا کہ وہ بچی کو قتل کر کے لاش ٹھکانے لگانا چاہتا تھا، وہ بچی کو دوسرے شہر لے جانے کیلیے بس اسٹاپ پر کھڑا تھا، جہاں قتل کرنے کا منصوبہ تھا۔
سرگودھا پولیس کے مطابق ملزم کو موبائل لوکیشن اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔











