هفته,  11 جولائی 2026ء
مورگاہ امن کمیٹی کے وفد کی ایس ایچ او گلناز سے ملاقات، پولیس کارکردگی کو سراہا

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) مصالحتی و امن کمیٹی تھانہ مورگاہ کے اعلیٰ سطحی وفد نے صدر مولانا قاری عنایت الرحمن اور جنرل سیکرٹری ذوالقرنین حسین کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ مورگاہ میڈم گلناز سے ملاقات کی۔

وفد میں ملک شہزاد اعوان اور راجہ راشد جاوید کھوکھر سمیت دیگر ارکان بھی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران وفد نے علاقے میں جرائم کی روک تھام اور امن و امان برقرار رکھنے پر ایس ایچ او کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 ملزمان گرفتار

ایس ایچ او گلناز نے گزشتہ پانچ برس سے امن کمیٹی کے پولیس کے ساتھ تعاون کو قابلِ قدر قرار دیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ میڈم گلناز نے مذہبی تہواروں کے دوران مؤثر سیکیورٹی انتظامات، ون فائیو کالز پر فوری رسپانس اور جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے ذریعے علاقے میں چوری، ڈکیتی اور موبائل سنیچنگ کی وارداتوں میں نمایاں کمی لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس پر مقامی عوام نے بھی پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید خبریں