اتوار,  17 مئی 2026ء
ڈی پی او حافظ آباد کامران حمید کی جانب سے ایس ایچ او لیاقت علی بھٹی کی شاندار کارکردگی پر اعزاز، مقابلے میں دو خطرناک ملزمان گرفتار

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)ڈی پی او حافظ آباد کامران حمید کی سربراہی میں لیاقت علی بھٹی ایس ایچ او تھانہ صدر حافظ آباد کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے بہترین کارکردگی کے حوالے سے ڈی پی او حافظ آباد کامران حمید نے لیاقت علی بھٹی کو سرٹیفکیٹ سمیت کیش پرائز سے نوازا ہے سابقہ ریکارڈ کے مطابق سب انسپکٹر لیاقت علی بھٹی جس تھانے میں تعینات ہوتے ہیں جرائم پیشہ وہ علاقہ چھوڑ جاتے ہیں.جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ہمیشہ سخت گیر ثابت ہوئے ہیں گزشتہ رات تھانہ صدر حافظ آباد پولیس دوران گشت پل ممنا کے قریب دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔پولیس نے گاڑی کی اوٹ لے کر اپنی جانیں محفوظ بنائیں اور حق حفاظتِ خود اختیاری کے تحت اکا دکا جوابی فائر کئے۔فائرنگ کا سلسلہ رکنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا تو دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پائے گئے،زخمی ملزمان کی شناخت فراز اور مسیب کے نام سے ہوئی۔ گرفتار زخمی ملزمان کو فوری طور پر علاج معالجہ کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔گرفتار دونوں ملزمان موبائل سنیچنگ، موٹرسائیکل سنیچنگ اور راہزنی جیسے متعدد سنگین مقدمات میں حافظ آباد پولیس کو مطلوب تھے۔ملزمان کے دیگر دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے بھر میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں