کراچی(روشن پاکستان نیوز) شہرِ قائد میں آج بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے جبکہ گرمی کی شدت 43 سے 46 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، مغربی سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
دوسری جانب ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں شدید گرم رہے گا، بالائی پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
کراچی: شہری کے اغوا کے بعد قتل اور صحافی ولی بابر قتل کیس کا ملزم ملیر جیل سے فرار
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر شام یا رات کے وقت تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سبی میں سب سے زیادہ 46 ڈگری اور دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔











