حافظ آباد(شوکت علی وٹو)ایس ڈی او پیرا فورس سمیت ملازمین پر الزام ہے کہ وہ شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں گزشتہ رات بھی شہریوں کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ایس ڈی او پیرا فورس کسی بھی شہری کے ہاتھ میں قربانی کا بکرا بھی دیکھ لے تو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیتا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایس ڈی او پیرا فورس ایسے لگتا ہے کہ جس طرح نشے میں دھت ہو، جبکہ سلطان راہی کی طرح بڑھیکیں مارتے ہوتے اپنے عملے کو بھی کہتا ہے ان پر ٹوٹ پڑو اور حافظ آباد کے لوگوں کو مبینہ تشدد کا نشانہ بناتے ہیں جو غیر قانونی عمل ہے کون سا قانون ان کو اجازت دیتا ہے کے یہ کسی پر تشدد کرے یا کروائے.اس کا ڈوب ٹیسٹ کیا جائے، کسی شہری کو خدانخواستہ جان سے ہی نہ مار دے،حافظ آباد کے شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ایس ڈی پیرا فورس حافظ آباد کو ناجائز غیر قانونی اقدام کرنے سے روکا جائے اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف،کوارڈینیٹر وزیرِاعلیٰ پنجاب و ایم این اے سائرہ افضل تارڑ ،ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق اور اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.شہریوں کی جانب سے مبینہ تشدد کے الزامات سامنے آ رہے ہیں اس حوالے سے جب پیرافورس کے ایس ڈی او سے رابطہ موقف لینے کے لیے انکے فون پر رابطہ کیا تو انہوں نے فون ریسیوو نہیں کیا اس لیے انکا موقف سامنے نہیں آسکا.کسی بھی سرکاری ملازم افسر کو کسی شہری کی تضحیک یا تشدد کرنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ غیر قانونی عمل ہے.











