بدھ,  29 اپریل 2026ء
معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)صادق آباد پولیس کی کاروائی،معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم ولید مشتاق نے ساتھیوں کے ہمراہ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے شہری حسن رضا کو قتل کر دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والے ملزم ولید مشتاق کو گرفتارکر لیا، ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے شہری حسن رضا کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ 02ہفتے قبل تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا ، واقعہ میں ملوث ملزم کے دیگرساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔

مزید خبریں