بدھ,  29 اپریل 2026ء
منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی،04 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر) صدر واہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی،04 منشیات فروش گرفتار،13کلو سے زائد چرس برآمد۔
تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ظہور احمد سے 05 کلو 420 گرام چرس،ملزم فیصل سے 05 کلو 260گرام چرس،ملزم عابد حسین سے  01 کلو 200گرام چرس اور ملزم شہیر احمد سے 01کلو 200گرام چرس برآمد کی۔
ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے صدر واہ پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اُتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں