راولپنڈی(کرائم رپورٹر) گنجمنڈی پولیس کی کاروائی، رابری کی وارداتوں میں ملوث02رکنی گینگ گرفتار، مسروقہ رقم08لاکھ روپے، چھینا گیاموٹرسائیکل اور موبائل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رابری کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کی شناخت ذیشان اور آصف کے نام سے ہوئی،ملزمان سے مسروقہ رقم08لاکھ روپے،چھینا گیا موٹرسائیکل اور موبائل برآمدہوا،ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھو س شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادالوائی جائے گی۔
شہریوں کوان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت نہیں بچ سکتے۔











