بدھ,  29 اپریل 2026ء
رابری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02رکنی گینگ گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ریس کورس پولیس کی کاروائی،رابری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02رکنی گینگ گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل،مسروقہ رقم 30ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رابری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں سجاول اور زین اللہ شامل ہیں،ملزمان سے چوری شدہ موٹر سائیکل،مسروقہ رقم 30ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا۔
متعدد وارداتوں کے انکشاف پر ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جارہا ہے، شناخت پریڈ کے بعد مزید مال مسروقہ کی برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازکا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،منظم ومتحرک گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں