راولپنڈی(کرائم رپورٹر )سول لائن پولیس کی کاروائی،ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ضر ر کے مقدمہ میں مطلو ب اشتہاری مجرم محمدحمیدکو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم نے زاتی رنجش کی بناء پرسیڑھیوں سے گرا کرمحمد وحیدکو زخمی کر دیا تھا،واقعی کا مقدمہ سال2022 میںتھانہ سول لائنز میں درج کیا گیا تھا۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔











