بدھ,  29 اپریل 2026ء
گوجر خان،ناجائز اسلحہ رکھنے والے 04ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر) گوجر خان پولیس کی کاروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 04ملزمان گرفتار،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔
تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 04ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میںاکمل،فیضان ،اظہر، عامر شامل ہیں، ملزمان سے 04 پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔
ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں