بدھ,  29 اپریل 2026ء
راولپنڈی پولیس کی کاروائی ، مختلف مقدمات میں مطلوب 03اشتہاری مجرمان گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی کاروائی ، مختلف مقدمات میں مطلوب 03اشتہاری مجرمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق آراے بازا ر پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شہزاد یوسف کو گرفتار کرلیا، وارث خان پولیس نے موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم تنویر کو گرفتار کرلیا، ریس کورس پولیس نے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم زکریا کو گرفتار کرلیا۔
اشتہاری مجرمان گزشتہ سالوں سے راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے ،ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ اشتہاری مجرمان اورانکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے ۔

مزید خبریں