بدھ,  29 اپریل 2026ء
پرانے موبائل فون کی امپورٹ ویلیو میں اضافے کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی
پرانے موبائل فون کی امپورٹ ویلیو میں اضافے کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی

کراچی (روشن پاکستان نیوز) الیکٹرونکس ڈیلرز کے مطابق ایف بی آر نے پرانے موبائل فونز کی امپورٹ ویلیو میں اضافے کا نوٹیفکیشن روک دیا ہے۔

صدر الیکٹرونکس ڈیلرز محمد رضوان عرفان نے بتایا کہ 21 اپریل کو ایف بی آر نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرانے موبائل فون کی امپورٹ ویلیو ایشن میں اضافہ کر دیا تھا۔

انھوں نے کہا ایف بی آر نے اب پرانے موبائل فونز کی امپورٹ ویلیو میں اضافے کا نوٹیفکیشن روک دیا ہے، پرانے موبائل فون کی امپورٹ ویلیو بڑھا کر قیمتوں میں اضافہ غریب عوام سے روزگار کا حق چھین لینے کے مترادف ہے۔

پاکستان نے 9 ماہ میں406 ارب روپے کے موبائل فونز درآمد کر لیے، درآمدات 29 فیصد بڑھ گئیں

رضوان عرفان نے کہا کہ پرانے موبائل فون کی قیمتوں میں اضافہ کسی طور قابل قبول نہیں ہے، حکومت موبائل فونز کی امپورٹ ویلیو بڑھانے کے فیصلے پر فوری نظر ثانی کرے۔

صدر الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اس سلسلے میں وزیر اعظم، وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر سے اپیل کی ہے۔

مزید خبریں