کراچی (روشن پاکستان نیوز) پاکستان کے ڈرگ ٹیسٹنگ معیار پر اعتماد کر اظہار کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او نے سینٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کراچی کے معیار کو تسلیم کر لیا۔
پاکستان نے شعبہ صحت کا ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے سینٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کراچی کے معیار کو تسلیم کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کے نام لکھے خط میں پاکستان کو سی ڈی ایل کراچی کی پری کوالیفیکیشن سے آگاہ کیا ہے۔
آبنائے ہرمز سےگزرنے والا پاکستانی جہاز خام تیل لےکرکراچی پورٹ پہنچ گیا
خط میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی ایل کے ٹیسٹنگ اسٹینڈرڈ ڈبلیو ایچ او کے اصولوں کے مطابق ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق سینٹرل ڈرگ لیب میں ڈریپ کی اصلاحات تسلی بخش ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے جنوری میں سی ڈی ایل کا تفصیلی معائنہ کیا تھا، ڈبلیو ایچ او نے سی ڈی ایل میں اصلاحات کی سفارش کی تھی، ڈریپ نے ڈبلیو ایچ او کی سی ڈی ایل بارے سفارشات پر عمل کر دیا تھا۔
سی ڈی ایل کی ڈبلیو ایچ او پری کوالیفیکیشن سے فارما ایکسپورٹ بڑھیں گی اور ڈبلیو ایچ او سرٹیفکیشن سے عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی رینکنگ بہتر ہو گی۔











