کراچی(روشن پاکستان نیوز) پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں آج بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ کے زیرِ اثر پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 5500 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 79 ہزار 562 روپے کا ہو گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4715 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 11 ہزار 147 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 55 ڈالرکمی کیساتھ 4572 ڈالرکی سطح پر آگیا۔ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 45روپے کمی کے بعد 7 ہزار 766 روپے ہوگئی۔
جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 7.4 ریکارڈ، سونامی کی وارننگ جاری
خیال رہے سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔











