بدھ,  29 اپریل 2026ء
موٹرسائیکل اوردیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث 02گینگز کے 05ارکان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی کاروائی،موٹرسائیکل اوردیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث 02گینگز کے 05ارکان گرفتار،چوری شدہ 09 موٹرسائیکل، بیٹری اور اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل اوردیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کی شناخت عثمان، حسنین اور عرفان کے نام سے ہوئی،ملزمان سے چوری شدہ 04 موٹرسائیکل، بیٹری اور اسلحہ برآمد ہوا، وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں تنویر اور آفتاب شامل ہیں۔
ملزمان سے چوری شدہ 05موٹرسائیکل برآمد ہوئے ،ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں