بدھ,  29 اپریل 2026ء
راولپنڈی پولیس کی کاروائی، قتل کے مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان گرفتار

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی کاروائی، قتل کے مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کارلاتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم فرحان کو گرفتا رکیا، اشتہاری مجرم فرحان نے رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے علیشہ بی بی کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں رواں سال درج کیا گیا تھا،کہوٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محسن کو گرفتار کر لیا۔

اشتہاری مجرم محسن نے ساتھیوں کے ہمراہ لڑائی جھگڑے کی بناء پر آہنی مکوں اور لوہے کے راڈ کے وارسے شہریوں عاصم سعید، شعیب اور قاسم کوزخمی کر دیا تھا،دوران علاج معالجہ شہری عاصم سعید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے چچا کی مدعیت میں گزشتہ سال تھانہ کہوٹہ میں درج کیا گیا تھا،اشتہاری مجرم کے 03ساتھی قبل ازیں گرفتار کرکے چالان کیے جا چکے ہیں۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ اشتہاری مجرمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم ہے ۔

مزید خبریں