بدھ,  29 اپریل 2026ء
راولپنڈی،ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)ائیرپورٹ کے علاقہ میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار 04 ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے پام سٹی گراؤنڈ کے قریب سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی،فائرنگ کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار ہوا، زخمی ملزم کی شناخت تیمور کے نام سے ہوئی،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقعہ پر پہنچ گئے، ملزم چند روز قبل پولیس کانسٹیبل کو فائرنگ سے زخمی کر کے فرار ہو گیا تھا۔

ملزم کے دیگر فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے سرچنگ کی گئی ، ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ائیرپورٹ پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کے جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں