راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،05 ملزمان گرفتار ،ڈیڑھ کلو سے زائد چرس، 20 لیٹر شراب اور اسلحہ و ایمونیشن برآمد۔
تفصیلات کے مطابق نصیرآباد پولیس نے ملزم کامران سے 01 کلو 400 گرام چرس، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم شیراز سے 520 گرام چرس،ملزم یوسف سے 05 لیٹر شراب، گوجرخان پولیس نے ملزم فاروق سے 15 لیٹر شراب، ریس کورس پولیس نے ملزم بلال سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔











