بدھ,  29 اپریل 2026ء
روات پولیس کی کارروائی،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)روات پولیس کی کاروائی،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار،چوری شدہ 03 موٹرسائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے موٹرسائیکل چوری میں ملوث 02 ملزمان ذوہیب اور کاشف کو گرفتار کر   لیا ،ملزمان سے چوری شدہ03 موٹرسائیکل برآمد کر لیے۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں