راولپنڈی(کرائم رپورٹر)صدر واہ پولیس کی کاروائی، خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون نے صدر واہ پولیس کو درخواست دی کہ ملزم محبوب نے گھر دکھانے کے بہانے لے جا کر زیادتی کی کوشش کی، صدر واہ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم محبوب کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی پوٹھوہار ناصرنواز کا کہنا تھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین اور بچوں سے زیادتی،ہراسمنٹ اور تشدد جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔











