بدھ,  29 اپریل 2026ء
راول ڈویژن پولیس کی کارروائی، مختلف مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راول ڈویژن پولیس کی کاروائی، مختلف مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ارسلان کو گرفتا رکرلیا، اشتہاری مجرم نے لڑائی جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار سے شہری یاسر کو زخمی کر دیا تھا۔
صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رقم خرد برد کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ایاز کو گرفتا رکرلیا، اشتہاری مجرمان راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھاکہ اشتہاری مجرمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں