راولپنڈی (کرائم ر پورٹر) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی ، 10ملزمان گرفتار، اسلحہ وایمونیشن برآمد ۔
تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے ملزم ذیشان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ،ملزم آصف سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ،پیرودھائی پولیس نے ملزم عدیل سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ،نصیر آباد پولیس نے ملزم یسین سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ،ملزم یاسر سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ،واہ کینٹ پولیس نے ملزم محمد یاسر سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ،روات پولیس نے ملزم جنید سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ،ملزم سلیمان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ،ریس کورس پولیس نے ملزم عمیر سے 01پستول 30بور، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم محسن سے 01کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں جاری رہیں گی ۔











