چھانگامانگا(روشن پاکستان نیوز) تیز رفتار فیکٹری بس کی رکشےکو ٹکر کے نتیجے میں نویں جماعت کا پرچہ دینے کے لیے جانے والی 2 طالبات جاں بحق ہو گئیں جبکہ 5 دیگر طالبات سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق طالبات رکشے میں نویں جماعت کا امتحان دینے سینٹر جا رہی تھیں کہ اس دوران فیکٹری بس نے ان کے رکشے کو ٹکر مار دی۔
فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
حکام نے بتایا کہ حادثے میں 7 طالبات سمیت 8 افراد زخمی ہوئے، بیشتر طالبات کے سروں پر چوٹیں آئیں، زخمی 4 طالبات کی حالت تشویشناک بنائی جا رہی تھی جنہیں جناح اسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔
بعد ازاں اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ علاج کے لیے لائی گئیں 2 زخمی طالبات دم توڑ گئیں، جاں بحق طالبات کی شناخت ایمن فاطمہ اور مبشرہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔











