بدھ,  29 اپریل 2026ء
ریس کورس کے علاقہ ڈھوک چوہدریاں میں جھگڑا،تین افرادگرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ریس کورس کے علاقہ ڈھوک چوہدریاں میںدو گروپوںکے درمیان لڑائی جھگڑے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی پوٹھوہار اور ایس ایچ اوریس کورس پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے ۔
ریس کورس پولیس نے موقعہ سے ولی محمد گروپ کے 03افراد کو حراست میں لے لیا ، لڑائی جھگڑے کے دوران ڈنڈوںکے وار سے امان گروپ کے03افراد زخمی ہوئے ،زخمیوں کو علاج ومعالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا جارہاہے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ گھریلو رنجش کی بناء پر پیش آیا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھاکہ کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ،قانون کی بالا دستی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں