پیر,  20 مئی 2024ء
شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے02ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )ریس کورس پولیس کی کاروائی، شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے02ملزمان گرفتار، سامان آتش بازی برآمد، مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے02ملزمان عبدالسمیر اور زین تنویر کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے سامان آتش بازی برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے ذریعے شہریوں کی جان ومال کو خطر ے میں ڈالنے عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News