پیر,  20 مئی 2024ء
راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں، 05ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں، 05ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن  برآمد۔
تفصیلات کے مطابق پیرودہائی پولیس نے ملزم امجد سے01پستول30بور، نصیر آباد پولیس نے ملزم ندیم اختر سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن، واہ کینٹ پولیس نے ملزم آکاش سے 01کاربین معہ ایمونیشن، گوجر خان پولیس نے ملزم شہباز سے01رائفل 12بور معہ ایمونیشن، مندرہ پولیس نے ملزم شعیب سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News