پیر,  20 مئی 2024ء
راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں، 05ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں، 05ملزمان گرفتار، چرس اور شراب برآمد، مقدمات درج۔
 تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے ملزم محمد امین سے01کلو540گرام چرس، نصیرآباد پولیس نے ملزم وقار سے10لیٹر شراب، ٹیکسلا پولیس نے ملزم ارشد سے15لیٹر شراب، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم جان محمد سے05لیٹر شراب، صدر واہ پولیس نے ملزم شکیل سے12بوتل شراب برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے.
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News