پاکستان

جسٹس محسن اختر کیانی کیخلاف سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کردی گئی، شکایت سابق سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار وقاص ملک ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ سپریم جوڈیشل کونسل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف شکایت دائر

ایرانی صدرکاآئندہ ہفتےدورہ پاکستان متوقع

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ایرانی صدر کاآئندہ ہفتے دورہ پاکستان سے پاک ایران تناو کے بعد دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کا گراف بلند سطح پرپہنچنےلگا۔ ذرائع کےمطابق ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی آئندہ ہفتے کے اختتام پر پاکستان کا دورہ کریں گے، پاک ایران تناؤمیں کمی کے فوری بعد

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا اسلام آباد میں پرانے مرغزار کا دورہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پرانے مرغزار کا دورہ کیا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے پنجاب، آزاد کشمیر، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں سے بحالی سینٹر میں لائے گئے 8 ریچھوں کا معائنہ کیا۔ مختلف علاقوں سے اسلام آباد لائے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ولی باغ آمد، ایمل ولی خان سے انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اسفند یار ولی خان کی اہلیہ اور ایمل ولی خان کی والدہ کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ چیئرمین

شاہد خاقان کا نئی سیاسی جماعت کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع

اسلام آباد(روشن پاکستان  نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔ مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کرنے والے شاہد خاقان عباسی الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔شاہد خاقان عباسی نے سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے کوائف الیکشن کمیشن میں جمع

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ عمرہ و نوافل کی ادائیگی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا ہے۔ پیر کو وزیراعظم ہاؤس سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ان کے وفد نے خانہء کعبہ کا طواف کیا اور عمرہ کے دیگر ارکان کی ادائیگی کی۔

وزیرتوانائی کی بجلی چوری کے خاتمے کیلئے فوری اور سخت اقدامات کی ہدایات

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وفاقی وزیر برائے پاور، سردار اویس احمد خان لغاری، نے بجلی چوری کے خاتمے کیلئے فوری اور سخت اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے ہر طرح کی بجلی چوری کو روکنے کے لیے 23 اپریل تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے۔ وفاقی

عیدالفطر پر کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)محکمہ موسمیات نےعیدالفطر پر ملک کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 10 سے 15 اپریل تک ملک کے مختلف حصوں میں آندھی تیز ہواؤں اور بارش متوقع ہے، 10 اپریل کو مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک کے جنوبی حصوں میں

سندھ میں کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت

کراچی: سندھ میں کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا۔ او جی ڈی سی ایل کے مطابق سجاول میں 12 لاکھ 40 ہزار اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر گیس کا ذخیرہ ملا ہے جس سے ملکی ٹائٹ گیس ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ گیس کا کنواں او جی

کراچی،ڈاکوؤں کی کار پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، سوا کروڑ روپے لوٹ لیے

کراچی(روشن پاکستان نیوز)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، میٹرویل نمبر 4 میں کار پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا ہے، ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص