جمعه,  19 جولائی 2024ء
اسلام آباد، خیبرپختونخواکے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے ،شدت کیا ؟جانیں

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے کئی علاقے زلزلے سے لرز اٹھےجبکہ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلئ کا مرکز کوہ ہندوکش میں 187 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

پشاور، مردان ، پارا چنار، نوشہرہ،ملاکنڈ، لوئردیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مانسہرہ اور ہزارہ ڈویژن کے دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلے کے خوف سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News