جمعه,  19 جولائی 2024ء
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا ملکہ کوہسار مری کا دورہ، سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ

 

راولپنڈی ( روشن پاکستان نیوز) ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا ملکہ کوہسار مری کا دورہ، ایس پی صدر نے سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا اور افسران و جوانوں کو ہدایات دیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے ملکہ کوہسار مری کا دورہ کیا، ایس پی صدر نے سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائرہ لیا اور افسران و جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مری میں آنے والے سیاحوں کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے،،مری میں سیاحوں کی سہولت کیلئے ٹریفک پولیس کے اہلکار بھرپور محنت کر رہے ہیں،راولپنڈی پولیس کے700 سے زائد افسران و جوان سیکورٹی اور فیسیلیٹیشن کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 300کے قریب افسران تعینات کیے گئے ہیں،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ مری آنے والے سیاحوں کو راستوں کے متعلق موثر آگاہی بھی دی جا رہی ہے، مری میں آنے والے سیاحوں کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنایا جائے گا،سیاحوں کے محفوظ اور خوشگوار سفر کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News