اتوار,  29 نومبر 2026ء
صحافیوں کے لیے پاکستان ریلوے میں 80 فیصد سفری رعایت بحال کرنے کا مطالبہ
لاہور(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن (پی ایس جے ایف) نے صحافیوں کے لیے پاکستان ریلوے میں 80 فیصد سفری رعایت بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر افضل بٹ، سیکرٹری جنرل محمد ارشد انصاری اور دیگر ملحقہ صحافتی تنظیموں سے مشترکہ جدوجہد کی اپیل کردی۔

صدر پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن محمد اقبال ہارپر نے اپنے بیان میں کہا کہ صحافیوں کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے ملک بھر میں سفر کرنا پڑتا ہے، اس لیے ریلوے کے کرایوں میں 80 فیصد رعایت کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ایف یو جے کی قیادت وفاقی وزیر ریلوے اور متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کرے اور صحافیوں کو یہ سہولت دوبارہ فراہم کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے۔

مزید خبریں