جمعه,  19 جولائی 2024ء
پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی کاروائیاں،چوری کی وارداتوں میں ملوث 03 ملزمان گرفتار،مسروقہ رقم و اسلحہ برآمد

 

راولپنڈی( روشن پاکستان نیوز)پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی کاروائیاں،چوری کی وارداتوں میں ملوث 03 ملزمان گرفتار،مسروقہ رقم 36ہزار700 روپے اور اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم صابر کو گرفتار کرکے ملزم سے مسروقہ رقم 25 ہزار 700 روپے اور پسٹل 30بور برآمد کیا،کینٹ پولیس نے 02 ملزمان شہزاداور وقاص کو گرفتار کر کے ملزمان سے مسروقہ رقم 11 ہزار روپے برآمد کی،ایس ڈی پی او کینٹ نے کہا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں اورسہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News