جمعه,  19 جولائی 2024ء
راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 06 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، مقدمات درج

راولپنڈی( روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 06 ملزمان گرفتار، اسلحہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے ملزم سجاد سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ملزم سلیمان سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم اویس سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،صدر واہ پولیس نے ملزم عدیل سے 01 پستول 09 ایم ایم معہ ایمونیشن، بنی پولیس نے ملزم بالاج نوید سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، نیوٹائون پولیس نے ملزم جلال خان سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News