اتوار,  13  ستمبر 2026ء
پیٹرولیم مصنوعات کے بعد آٹے کی قیمتوں میں بھی بڑااضافہ

جیکب آباد (روشن پاکستان نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کے بعدآٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

جیکب آباد میں فی کلو آٹا 130 روپے فی کلو سے بڑھ کر 150 روپے میں فروخت ہونے لگاجبکہ  آٹے کے 40 کلو تھیلے کی قیمت 4 ہزار سے بڑھ کر 5 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کا کرائے بڑھانے کا اعلان

آٹے کی قیمت میں اضافے سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیاہے،وہ روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے پر سراپا احتجاج ہیں کیونکہ مہنگائی کے طوفان نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے۔

شہریوں نے آٹے کی قیمتوں میں کمی اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیاہے۔

مزید خبریں